لوڈ ہو رہا ہے...

الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فضائل و مناقب کا تاریخ سازباب

Quran

Kanzul Iman

Aqaaid

Ahle Sunnat

Articles

Shan e Rasool ﷺ

Video

Bayans

Ahlul

Bayat

Sahaba

Karam

Afzaliat

Siddiq e Akbar

Urs

Mubarak

رسول ا للہ ﷺ نے فرمایا: میرے صحابہ کی عزت کرو کہ وہ تمہارے نیک ترین لوگ ہیں۔ایک حدیث پاک میں ہے، میرے صحابہ ؓستاروں کی مانند ہیں، تم ان میں سے جس کی بھی اقتدا ءکروگے، ہدایت پاؤ گے۔ سورۃ التوبہ میں ارشاد ہے:اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی اور ان کے لیے تیار کر رکھے ہیں، باغ جن کے نیچے نہریں ہیں، ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں ،یہی بڑی کامیابی ہے۔(ترجمہ کنزالایمان)

حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: ’’ یا رب ! اسلام کو خاص عمر بن خطاب ؓ کے ذریعے غلبہ وقوت عطا فرما۔‘‘ (المستدرک حاکم ) حضور ﷺ کی دعا قبول ہوئی اور حضرت عمر رضیؓ اعلان نبوت کے چھٹے سال 27سال کی عمر میں مشرف بہ اسلام ہوئے ۔آپ کے اسلام قبول کرنے سے مسلمانوں کو بے حد خوشی ہوئی اور انہیں بہت بڑا سہارا مل گیا، یہاں تک کہ حضورﷺ نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر حرم محترم میں علانیہ نماز ادا فرمائی۔

حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ جب میں نے اسلام قبو ل کیا تو دار اَرقم میں موجود مسلمانوں نے اس زور سے تکبیر بلند کی کہ اسے تمام اہل مکہ نے سُنا۔میں نے دریافت کیا،یارسول اﷲﷺ، کیا ہم حق پر نہیں ہیں؟فرمایا:کیوں نہیں،یقیناً ہم حق پر ہیں،میں نے عرض کیا،پھر ہم پوشیدہ کیوں رہیں؟چناںچہ وہاں سے تمام مسلمان دوصفیں بنا کر نکلے ۔ایک صف میں حضرت حمزہؓ اور ایک میں،مَیں تھا ۔جب ہم اس طرح مسجد الحرام میں داخل ہوئے تو کفار کو سخت ملال ہوا۔اس دن سے رسول کریم ﷺنے مجھے فاورق کا لقب عطا فرمایا،کیوںکہ اسلام ظاہر ہوگیا اور حق وباطل میں فرق نمایاں ہوگیا۔

حضرت علیؓ کا ارشاد ہے، عمرؓ کے سوا کوئی شخص ایسا نہیں جس نے علانیہ ہجرت کی ہو۔جس وقت حضرت عمرؓ ہجرت کے ارادے سے نکلے،آپ نے تلوارکی میان شانے پر لٹکائی اور تیر پکڑ کر خانہ کعبہ کا طواف کیا۔پھر وہاں موجود کفارِ قریش میں سے ایک ایک فرد سے الگ الگ فرمایا،تمہاری صورتیں بگڑیں، تمہارا ناس ہوجائے، ہے کوئی تم میں جواپنی ماں کو بیٹے سے محروم،اپنے بیٹے کو یتیم اور اپنی بیوی کو بیوہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہو، وہ آئے اور پہاڑکے اس طرف آکر مجھ سے مقابلہ کرے۔میں اس شہر سے ہجرت کررہا ہوں۔‘‘کفار کو آپ کا مقابلہ کرنے کی جرأت نہ ہوسکی۔

آقا ومولیٰ ﷺکا ارشاد ہے:اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمرؓ بن خطاب ہی ہوتے۔حضرت ابو سعید ؓسے مروی ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے عمر ؓسے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے عمرؓ سے محبت کی، اس نے مجھ سے محبت کی، اللہ رب العزت نے (یومِ عرفہ)اہلِ عرفہ پر عموماً اور حضرت عمرؓ پر خصوصاً فخرو مباہات فرمایا، جتنے انبیاء مبعوث ہوئے ہیں ،ہر ایک کی امت میں ایک محدث ضرور ہوا ہے، اگر میری امت کا کوئی محدث ہے تو وہ عمرؓ ہیں۔ صحابہ کرامؓ نے عرض کیا۔ محدث کون ہوتا ہے؟ تو فرمایا: جس کی زبان سے فرشتے گفتگو کریں۔(طبرانی اوسط)

ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا، وہ شخص جس سے اللہ رب العزت (اپنی شان کے لائق)سب سے پہلے مصافحہ فرمائے گا، اور سلام بھیجے گا اور جسے (اپنی شان کے لائق)ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل فرمائے گا، وہ عمرؓہیں۔(ابنِ ماجہ وحاکم)

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ؓ کی فضیلت وبزرگی چار باتوں سے ظاہر ہے۔بدر کے قیدیوں کے سلسلے میں قتل کا حکم دیا گیا اور آیت مبارکہ نازل ہوئی(جس سے فاروق اعظمؓ کی رائے کی تائید فرمائی گئی)آپ نے ازواجِ مطہراتؓ کے پردے کی بابت اپنی رائے کا اظہار کیا جس پر آیت نازل ہوئی(یوں حضرت عمر ؓ کی تجویز کی وحی کے ذریعے تائید کی گئی)حضور پرنور ﷺ نے آپ کے متعلق دعا فرمائی کہ اے اللہ، عمر کو مسلمان بناکر اسلام کو غلبہ عطا فرما۔آپ نے سب سے پہلے صدیق اکبر ؓ سے بیعتِ خلافت کی۔

تذکرہ نگار بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر ؓوہ پہلے شخص ہیں ،جنہیں امیر المومنین سے موسوم کیا گیا۔آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں ،جنہوں نے تاریخ وسن ہجری جاری کیا۔آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں،جنہوں نے ماہِ رمضان میں صلوۃ التراویح کی نماز باجماعت جاری فرمائی۔آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نےلوگوں کے حالات کی خبر گیری کے لیے راتوں کو گشت کیا۔ آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے(بے جا)مذمت کرنے والوں پر حد جاری فرمائی۔آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نےشرابی پر اسی(۸۰) کوڑے لگوائے۔ آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں، جنہوں نےنماز جنازہ میں چارتکبیریں کہنے کا حکم دیا۔ 

آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں، جنہوں نے دفاتر قائم کیے اور وزارتیں مقرر کیں۔ آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں ،جنہوں نےسب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں۔ آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں، جنہوں نےصدقے کا مال اسلامی امور میں خرچ کرنے سے روکا۔ آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں، جنہوں نےترکہ کے مقررہ حصوں کی تقسیم کا نفاذ فرمایا۔آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں ،جنہوں نےگھوڑوں پر زکوٰۃ وصول کی۔آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں، جنہوں نےسیدنا علیؓ کو ’’اطال اللہ بقاء ک اور ایدک اللہ‘‘ (یعنی اللہ آپ کی عمر دراز فرمائے اور آپ کی تائید فرمائے)کہہ کر دعا دی۔سب سے پہلے درّہ ایجاد کیا۔ آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں ،جنہوں نے شہروں میں (باقاعدہ) قاضی مقرر کیے۔ آپ نےکوفہ، بصرہ، جزیرہ، شام، مصر اور موصل کے شہر آباد کیے۔

آپ ہی نے مقامِ ابراہیم کو اس جگہ قائم کیا، جہاں وہ اب ہے، ورنہ پہلے وہ بیت اللہ سے ملا ہوا تھا۔ آپ نے مسجد نبویؐ کی توسیع کی اور اس میں ٹاٹ کا فرش بچھایا۔آپ نے مسجد میں قندیل روشن کرنے کا رواج عام کیا۔آپ نےعشرو خراج کا نظام نافذ کیا۔ جیل خانہ وضع کیے اور جلاوطنی کی سزا متعارف کرائی۔ِسیدنا عمرفاروقؓ کسی کو گورنر یا حاکم مقرر کرنے سے پہلے یہ عہد لیتے تھے کہ وہ٭ اعلیٰ گھوڑے پر سوار نہ ہوں گے۔٭باریک کپڑے نہ پہنیں گے۔٭چھنا ہوا آٹا نہیں کھائیں گے۔٭ذاتی خدمت کے لیے نوکر چاکر نہیں رکھیں گے۔٭ضرورت مندوں سے ہمیشہ ملیں گے۔

خلافت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں سیدنا عمر ابن خطاب ؓ نے فرمایا: لوگو!مجھے تم سے آزمایا جارہا ہے اور تمہیں مجھ سے۔ میں اپنے دونوں پیش روئوں کے بعد تم میں جانشین بن رہا ہوں، جو چیز ہمارے سامنے (یعنی مدینہ میں)ہوگی اُسے ہم شخصی طورپر انجام دیں گے اور جو چیز غائب (دوسری جگہ)ہوگی تو اس کے لیے قوی (قابل)اور امین (دیانت دار) لوگوں کو مامور کریں گے۔جو اچھا کام کرے گا اس پر ہمارا احسان بھی زیادہ ہوگا اور جو بُرا کام کرے گا، ہم اُسے سزا دیں گے۔اللہ ہمیں اور تمہیں معاف کرے۔ 

اس کے بعد آپ نے اپنے مقرر کردہ عمال اورگورنروں سے مخاطب ہو کر فرمایا: یاد رکھو! میں نے تمہیں لوگوں پرحاکم اور جبار بناکر نہیں بھیجا کہ تم لوگوں پر سختی کرو،بلکہ میں نے تمہیں لوگوں کا امام بناکر بھیجا ہے، تاکہ لوگ تمہاری تقلید کریں۔ لہٰذا تمہارا فرض ہے کہ تم لوگوں کے حقوق ادا کرو اور انہیں زدوکوب نہ کرو کہ ان کی عزتِ نفس مجروح ہوجائے اور نہ ان کی بے جا تعریف کرو کہ وہ غلط فہمی میں مبتلا ہوجائیں۔ ان پر اپنے دروازے بند نہ رکھو کہ زبردست کمزوروں کو کھا جائیں اور نہ ان پر کسی بات میں اپنے آپ کو ترجیح دو کہ یہ ان پر ظُلم کرنے کے مترادف ہے۔‘‘

Reference: https://jang.com.pk/news/810983

 

icon

Urs Mubarak

Urs Mubarak List

1st
Muharram
Hazrat Shahabuddin Soharwardi Rehmat ullah alaih

Baghdad Shareef

1st
Muharram
Hazrat Shaikh Sharf-ud-deen Abul Hasan Ali al-Hakkaari Rehmat Ullah Alaih

Baghdad Shareef

1st
Muharram
Hazrat Umar Ibn Khattab Razi Allah Anhu

Madina Munawara

2nd
Muharram
Hazrat Khawaja Maroof Kharkhi Rehmat Ullah Alaih

Baghdad Shareef

5th
Muharram
Hazrat Baba Fariduddin Ganje Shakar Rehmat ullah alaih

Pak-Pattan Shareef

8th
Muharram
Hazrat Moulana Hashmat Ali Khan (Rehmat ullah alaih)

Peelibhit Shareef

9th
Muharram
Mirza Mazhar Jan Janaa (Rehmat ull ahalaih)

Delhi

9th
Muharram
Shajra
Hazrat Qasim Bin Muhammad bin Abu Bakr Siddiq (Radi Allahu anhu)

Al-Qudayd

10th
Muharram
Hazrat Imam Hussain Razi Allah Anhu

Karbala

10th
Muharram
Hazrat Syed Shah Barkatullah Ishki (Rehmat ullah alaih)

Mahrerah Shareef

10th
Muharram
Shajra
Hazrat Khawaja Abul Hassan Kharqani Razi Allah Anhu

Kharqan

14th
Muharram
Mufti-e-Azam Hind Maulana Mustafa Raza Khan (Rehmat ullah alaih)

Bareilly Shareef

14th
Muharram
Hazrat Imam Zainul Aabdin (Radi Allahu anhu)

Madinah Shareef

19th
Muharram
Shajra
Hazrat Khawaja Darvesh Muhammad Razi Allah Anhu

Istafrar

20th
Muharram
Syedna Hazrat Bilal Habashi Radi Allahu anhu

Syria

20th
Muharram
Hazrat Shah Waliyullah Dhelwi (Rehmat ullah alaih)

Dehli

22nd
Muharram
Hazrat Imam Hasan Askari (Rehmat ullah alaih)

Samarrah (Iraq)

26th
Muharram
Hazrat Syed Muhammad Tajuddin Rehmat ullah alaih

Nagpur

28th
Muharram
Makhdoom Syed Ashraf Jahangir (Rehmat ullah alaih)

Kichaucha Shareef

29th
Muharram
Shajra
Hazrat Khawaja Muhammad Naqshband Sani Razi Allah Anhu

Sirhind Sharif

Details No Video
30th
Muharram
Syed Miraan Ali Datar (Rehmat ullah alaih)

Gujrat

1st
Safar
Hazrat Haji Warsi Ali Shah (Rehmat ullah alaih)

Dewa Sherif, Lucknow, India

4th
Safar
Shajra
Hazrat Hafiz Syed Jamal Ullah Razi Allah Anhu

Rampur

5th
Safar
Shajra
Hazrat Khawaja Yaqoob Charkhi Razi Allah Anhu

Tajikstan

7th
Safar
Khawaja Muhammad Suleman Tonswi Rehmat ullah alaih

Tonswa Shareef