لوڈ ہو رہا ہے...

الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ

حضرت شاہ عبداللطیف المعروف امام بری سرکار رضی اللہ عنہ

Quran

Kanzul Iman

Aqaaid

Ahle Sunnat

Articles

Shan e Rasool ﷺ

Video

Bayans

Ahlul

Bayat

Sahaba

Karam

Afzaliat

Siddiq e Akbar

Urs

Mubarak

نام ونسب

اسمِ گرامی:شاہ عبدالطیف۔لقب:امام بری سرکار(خشکی کےامام)۔لقب سے ہی معروف ہیں۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت سیدعبدالطیف امام برّی بن سیدمحمود بن سید حامد بن سید بودلہ بن سید شاہ سکندر ۔الی ٰ آخرہ۔آپ کا سلسلۂ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔آپ کےوالدِ ماجدسیدسخی محمود کاظمی علیہ الرحمہ اپنے وقت کے ولیِ کامل تھے۔(ان کا مزار پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ کے مقام پر ہے)۔(علیہم الرحمۃ اولرضوان)

تاریخِ ولادت

آپ کی ولادت 1026ھ،مطابق 1617ء کو موضع کرسال تحصیل چکوال ضلع جہلم(پاکستان) میں ہوئی۔

تحصیلِ علم

ابتدائی تعلیم وتربیت والدِگرامی کے زیرِ سایہ ہوئی۔مزید علم حاصل کرنے کے لیے آپ کوغورغشتی ضلع کیمل پور بھیجا گیا۔ جو اس زمانے میں علم کا مرکز تھا۔ وہاں آپ نےتفسیر، حدیث، فقہ، منطق اور ریاضی وغیرہ علوم کی مکمل تحصیل کی۔ اس کے علاوہ علم ِطب بھی حاصل کیا۔ ظاہری علوم حاصل کرنے کے بعد آپ کشمیر، بدخشاں، مشہد، نجف اشرف،کربلامعلیٰ،بغداد،بخارا،مصر،دمشق کی سیروسیاحت کرتے رہے پھر وہاں سے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔

بیعت وخلافت

سلسلہ عالیہ قادریہ میں حضرت حیات المیر رحمۃاللہ علیہ کےدست پر بیعت ہوئےاورمجاہدات کےبعدخلافت سےمشرف کیے گئے۔

سیرت وخصائص

قطب الاقطاب، امام الاولیاء،قدوۃ الصلحاء،شیخ الاتقیاء،عارفِ شریعت وطریقت وحقیقت،واصل باللہ حضرت شاہ عبداللطیف المعروف امام بری سرکار رحمۃ اللہ علیہ۔حضرت امام بری اپنے عہد کے عظیم اور مشہور اولیاء میں سے ہیں۔ آپ کا تعلق سلسلہ قادریہ سے ہےآپ کی زندگی میں زہد اور جذب بہت نمایا ں ہے آپ کی بزرگی اور عظمت کا چرچا عام ہے۔اللہ جل شانہ کچھ بندوں کو خصوصی نوازتا ہے،اور ان کوشروع سے ہی اپنی ذات کے لئے منتخب فرمالیتا ہے۔ان ہستیوں میں سے ایک عظیم ہستی حضرت امام بری علیہ الرحمہ کی ذاتِ گرامی ہے۔آپ پر بچپن سے ہی ولایت کے آثار نمایاں تھے۔آپ کا بچپن عام بچوں سے قطعاً مختلف تھا۔ بچپن ہی میں آپ کا رحجان زہد وتقویٰ ترکِ دنیا اور مذہب کی طرف مائل تھا۔ گاؤں کے دیگر بچوں سے مل کر نہیں کھیلتے تھے، بلکہ اپنے مویشیوں کو لےکر گاؤں سے دور نکل جاتے تھے، اور علیحدگی میں بیٹھ کر عبادت ِالہٰی میں مشغول ہوجاتے اور مویشی ادھر ادھر چرتے رہتے اور اشام کو انہیں جمع کرکے واپس گھر لے جاتے۔بچپن میں کبھی جھوٹ نہیں بولا، نہ کسی کوگالی دی ،اور نہ کبھی غیبت کی، اور شرارت سے ہمیشہ دور رہتے تھے۔ آپ کے اس رحجان اور مالکِ حقیقی سےعشقِ صادق کا نتیجہ یہ ہوا کہ آپ چھوٹی سی عمر میں اللہ کےمحبوب بن گئے اور آپ کی زبان میں ایسی تاثیر پیدا ہوگئی تھی جو بات منہ سے نکالتے پوری ہوجاتی تھی۔

حالت ِجذب سے پہلے آپ نے "چور پور" میں قیام کی جو بعد میں آپ کی برکت سے"نورپور شاہاں" کے نام سے مشہور ہوا۔یہاں آپ نے رشد و ہدایت کا سلسلہ احسن طریقہ سے شروع کیا۔ دینِ مبین کو منظم انداز میں جاری کرنے کے لیے دروس کا سلسلہ شروع کیا۔آپ کی روحانیت و علم کی شہرت سن کر دور درازسے لوگ آپ کے درس میں شرکت کے لیے آیا کرتے تھے۔ آپ نے اپنی درسگاہ میں طلباء کے لیے ان کی خوردنوش کا بھی انتظام کررکھا تھا۔ جس کےاخراجات اللہ تعالیٰ اپنے خزانوں سے پورے کرتا تھا۔ آپ ایک عالم باعمل تھے۔ حقیقت و طریقت آپ پر روز روشن کی طرح عیاں تھی۔ نوجوانوں کی زندگی او ر ان کے تخیل کی رفعت و پابندی آپ کی تربیت پر منحصر تھی۔

آپ کی زندگی اتباع رسولﷺ کا کامل نمونہ تھی۔ آپ نے پوٹھوہار کے خطہ میں رشد وہدایت کے و ہ چراغ روشن کیےکہ تمام علاقے کی کایا ہی پلٹ گئی۔ آپ نے بے لوث دینی خدمات سرانجام دیں۔ آپ کے دمِ قدم سے کفر اور ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے ۔ آپ نے لوگوں کوجہاں اخلاقی، اسلامی اور مذہبی تعلیم دی۔ وہاں تصوف اور روحانیت کے جام بھی لٹائے ۔آپ ایک انقلاب آفریں ہستی تھے۔ آپ کی نادر روزگار درسگاہ نے اسلام کو بہت ترقی دی، آپ نے اسلام کی حقیقی خدمت کرکے خدا کی رضا حاصل کی۔ آپ کی تبلیغ سےسینکڑوں غیرمسلم دولتِ اسلام سے مشرف ہوئے۔اسی طرح اس وقت کے حکمرانوں کے عوام پرظلم وستم کے خلاف آپ کی آوازایک اثر رکھتی تھی۔

اورنگ زیب عالمگیر آپ سےملاقات کے لئے حاضر ہواتھا، اس وقت آپ درسِ قرآن دے رہے تھے۔لیکن آپ نے اپنے درس کو جاری رکھا۔وہ کھڑےہوکر سنتارہا۔اس نے آپ کواپنی طرف متوجہ کرنے کےئے پڑھا:اطیعو اللہ واطیعوالرسول والی الامرمنکم۔آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا: ہم اللہ جل شانہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں مستغرق ہیں،ہمیں "اولی الامر "کی فرصت ہی نہیں ہے۔شہزادہ عالمگیر آپ کی خودداری،اور دینداری سے متاثرہوئے۔آپ نے اسے پورے ہندوستان کے بادشاہ بننے کی خوشخبری دی،اور ساتھ یہ نصیحت بھی فرمائی کہ اللہ کی زمین پر اللہ کانظام قائم کرنا ،اور مخلوقِ خداپر ظلم نہ کرنا،رزقِ حلال کھانا حرام سے بچنا۔(بادشاہ بننے کے بعدعالمگیر نےان تمام باتوں پر عمل کیا) آخر میں جب وہ نذرانہ دینے لگے،تو آپ نے فرمایا: ہمیں ان سکوں کی ضرورت نہیں ہے،اس ملک میں بھوکے بہت ہیں ان کو دےدینا۔یہ تھے ہمارے اسلاف اولیا اللہ جن کی زندگی کاایک ایک باب روشن ہے۔لیکن اس وقت بقول مفکرِ اسلام علامہ محمد اقبال علیہ الرحمہ ؎ زاغوں کے تصرف میں ہیں عقابوں کے نشیمن۔جو شاہینوں کے نشیمن تھے ،آج وہاں پہ گرگسوں نے قبضے جمالیے ہیں۔

اسلام آباد: قطب الاقطاب حضرت سید شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف امام بری نے آج (1438ھ)سے تین سو اکیس سال پہلے ارشاد فرمایا تھا کہ نور پور پوٹھوہار (موجودہ اسلام آباد )کا یہ خطہ ایک دن نہ صرف فرزندانِ توحید کا مرکز بلکہ عالی شان چمکتا دمکتا شہر بن جائے گا اور اس کا چرچا پوری دنیا میں ہوگا ۔ حضرت امام بری سرکار کی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوئی اور یہاں اسلام آباد کے نام سے ایک شہر آبادہوگیا جو آج مملکت خداداد پاکستان کا دار الحکومت ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سطح پر ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے ترجمان کے عظیم شرف سے ہمکنار بھی ہے ۔ربِّ ذوالجلال سے دعاہے کہ پروردگارِعالم !اسلام آباد کو اسم با مسمیّٰ بناکراس مملکتِ خدادادکو نظام ِمصطفیٰﷺ کا گہوارہ بنائے۔(آمین )

وصال

آپ رحمۃ اللہ علیہ نے 1117ھ، میں وفات پائی۔ آپ کامزارشریف اسلام آباد میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔

ماخذومراجع: تذکرہ اولیائے پاکستان۔تذکرہ مشائخِ قادریہ۔فیضانِ بری امام

حضرت بری امام (رحمتہ اللہ علیہ) کی کرامات

جب ایران و عراق کے بارہ سال کے طویل سفر کے بعد آپ سید کسران میں واپس آئے تو آپ کی کشف و کرامات کا تذکرہ ہر طرف ہونے لگا جس کی وجہ سے آپ کی شہرت ہر سو پھیل گئی لوگ دور دراز علاقوں سے بری سرکار کی خدمت اقدس میں حاضری دیتے اور آپ کی تعلیم و تبلیغ ٗ و عظ و نصیحت اور پند و نصائح سے فیض یاب ہوتے ۔ کچھ عرصہ یہاں گزارنے کے بعد بری سرکار نے اس وقت کے ضلع راولپنڈی کے شمالی علاقے کا رخ کیا اور باغ کلاں ( موجودہ آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد ) میں اقامت پذیر ہوئے ۔باغ کلاں کے باشندوں نے عزت و احترام کے ساتھ آپ کا خیر مقدم کیا اور کچھ اراضی بطور نذرانہ عقیدت پیش کی ۔ بری امام کاظمی ؒ نے کچھ عرصہ یہاں قیام کیا اور تبلیغ دین میں مصروف رہے یہاں بسنے والے سب لوگ آپ کے حلقہ ارادت میں شامل ہوگئے یہاں پر آپ سے کئی کرامات ظاہر ہوئیں ۔ ان ہی دنوں کا واقعہ ہے کہ ایک روز آپ عبادت الہی میں مشغول تھے ٗ توجہ کے ارتکاز کی وجہ سے آپ کو پتہ ہی نہ چل سکا کہ کس وقت آپ کے مویشی زمیندار کے کھیت میں گھس گئے اور انہوں نے ساری فصل تباہ کر دی ۔ فصل کا مالک شکایت لے کر آپ کے والد بزرگوار سید محمود شاہ ؒ کے پاس آیا ۔ آپ کے والد زمیندار کے ہمراہ آپ کے پاس آئے اور سرزنش کی کہ آپ کی بے توجہی کی وجہ سے زمیندار کی ساری فصل برباد ہوگئی ہے اس پر تھوڑی دیر آپ خاموش رہے ۔ آپ کے والد نے انہیں مزید ڈانٹا جب آپ کے والد نے اچھی طرح سرزنش کرنے کے بعد خاموشی اختیارکی تو آپ نے بڑے سکون کے ساتھ آہستہ سے سر اوپر اٹھایا اور نہایت ٹھہرے ہوئے انداز میں گویا ہوئے ۔ابا جی ذرا فصل کی طرف تو دیکھئے ٗ جونہی آپ کے والد محترم نے فصل کی طرف دیکھا وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ چند لمحے پہلے جو فصل تہس نہس تھی اب ایک سر سبز و شادات کھیت کی صورت میں لہلہاتی ہوئی نظر آ رہی تھی ۔ یہ دیکھنا تھا کہ زمیندار کی حالت عجب ہوگئی وہ آپ کے قدموں میں گر کر گڑگڑا کر معافی مانگنے لگا ۔

موجودہ پاکستان کے ایک علاقہ جسے چوروں اور رہزنوں کی بدولت چور پور کا نام دے دیا گیا آپ کا گزر ہو رہا تھا۔ ابھی چار کلومیٹر کا فاصلہ ہی طے کیا ہو گا کہ اچانک جنگل سے چند ڈاکو نکلے اور انہوں نے لوٹنے کی غرض سے آپؒ کا راستہ روک لیا۔ قدم رک گئے، ڈاکوئوں نے چاروں طرف سے گھیر لیا۔ آپؒ نے چہرہ مبارک جیسے ہی اوپر اٹھایا ڈاکوئوں کی ٹانگیں کانپنے لگ گئیں، آپؒ نے نرمی کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ شروع کیا، آپ کی و نصیحت جاری رہی اور ڈاکوئوں کے دل پگھلتے گئے، دل کی دنیا بدل گئی۔ وہ جو کل تک کشت و خون ، لوٹ مار پر خوش ہوتے، اپنے سابقہ گناہوں پر نادم تھے، آنکھوں سے آنسوئوں کی جھڑیاں جاری ہوجھڑیاں جاری ہو گئیں، گناہوں سےتائب ہونے کے بعد ڈاکوئوں نے آپؒ کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور آپ ؒ کے مریدین میں شمار ہو گئے۔یہ ولی کاملؓ کوئی اور نہیں بلکہ حضرت امام بری سرکارؒ تھے اور چور پور کے نام سے مشہور یہ علاقہ آج پاکستان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہے۔یہ بری امام سرکارؒ کی کرامت ہی تھی کہ چور پور سے نور پور شاہاں اور پھر وفاقی دارالحکومت کا درجہ حاصل کرنے کے بعد یہ علاقہ اسلام آباد کہلایا جانے لگا۔یہ علاقہ چوروں اور اسلام دشمنوں سے آباد تھا لیکن آپؒکے رشد وہدایت سے چور گناہوں سے تائب ہوگئے۔یہ روایت بہت معروف ہے کہ اسلام آباد کے نام کی وجہ تسمیہ آپؒ کی دعا کی قبولیت بنی حضرت بری امام سرکارؒ نے 17ویں صدی میں جب یہاں ولایت کا پودا نصب کیا توارشاد فرمایا تھا کہ لوگو جان لو کہ نور پور پوٹھوہار ایک دن توحید کا مرکز بنے گا۔وقت نے آپ ؒ کی پیش گوئی سچ کر دکھائی اور آج یہاں پاکستان کا نواں بڑا شہر آباد ہوچکاہے ۔

 

icon

Urs Mubarak

Urs Mubarak List

1st
Muharram
Hazrat Shahabuddin Soharwardi Rehmat ullah alaih

Baghdad Shareef

1st
Muharram
Hazrat Shaikh Sharf-ud-deen Abul Hasan Ali al-Hakkaari Rehmat Ullah Alaih

Baghdad Shareef

1st
Muharram
Hazrat Umar Ibn Khattab Razi Allah Anhu

Madina Munawara

2nd
Muharram
Hazrat Khawaja Maroof Kharkhi Rehmat Ullah Alaih

Baghdad Shareef

5th
Muharram
Hazrat Baba Fariduddin Ganje Shakar Rehmat ullah alaih

Pak-Pattan Shareef

8th
Muharram
Hazrat Moulana Hashmat Ali Khan (Rehmat ullah alaih)

Peelibhit Shareef

9th
Muharram
Mirza Mazhar Jan Janaa (Rehmat ull ahalaih)

Delhi

9th
Muharram
Shajra
Hazrat Qasim Bin Muhammad bin Abu Bakr Siddiq (Radi Allahu anhu)

Al-Qudayd

10th
Muharram
Hazrat Imam Hussain Razi Allah Anhu

Karbala

10th
Muharram
Hazrat Syed Shah Barkatullah Ishki (Rehmat ullah alaih)

Mahrerah Shareef

10th
Muharram
Shajra
Hazrat Khawaja Abul Hassan Kharqani Razi Allah Anhu

Kharqan

14th
Muharram
Mufti-e-Azam Hind Maulana Mustafa Raza Khan (Rehmat ullah alaih)

Bareilly Shareef

14th
Muharram
Hazrat Imam Zainul Aabdin (Radi Allahu anhu)

Madinah Shareef

19th
Muharram
Shajra
Hazrat Khawaja Darvesh Muhammad Razi Allah Anhu

Istafrar

20th
Muharram
Syedna Hazrat Bilal Habashi Radi Allahu anhu

Syria

20th
Muharram
Hazrat Shah Waliyullah Dhelwi (Rehmat ullah alaih)

Dehli

22nd
Muharram
Hazrat Imam Hasan Askari (Rehmat ullah alaih)

Samarrah (Iraq)

26th
Muharram
Hazrat Syed Muhammad Tajuddin Rehmat ullah alaih

Nagpur

28th
Muharram
Makhdoom Syed Ashraf Jahangir (Rehmat ullah alaih)

Kichaucha Shareef

29th
Muharram
Shajra
Hazrat Khawaja Muhammad Naqshband Sani Razi Allah Anhu

Sirhind Sharif

Details No Video
30th
Muharram
Syed Miraan Ali Datar (Rehmat ullah alaih)

Gujrat

1st
Safar
Hazrat Haji Warsi Ali Shah (Rehmat ullah alaih)

Dewa Sherif, Lucknow, India

4th
Safar
Shajra
Hazrat Hafiz Syed Jamal Ullah Razi Allah Anhu

Rampur

5th
Safar
Shajra
Hazrat Khawaja Yaqoob Charkhi Razi Allah Anhu

Tajikstan

7th
Safar
Khawaja Muhammad Suleman Tonswi Rehmat ullah alaih

Tonswa Shareef